مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو کسی قسم کی امداد نہیں دی ڈونلڈ ٹرمپ کو 33 ارب ڈالر امداد کی ایک ایک پائی کا حساب دیں گے اور امریکہ کو افغان جنگ پاکستان میں لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اطلاعات کے پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کے امن کے لیے پاکستان میں جنگ کرنا کسی صورت سود مند نہیں امریکہ کو افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے نہیں دیں گے ہم پاک سرزمین کے دفاع کے لیے بالکل تیارہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان سے حملوں میں پاک فوج کے جوان اور شہری شہید ہوئے، افغانستان میں بھی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جہاں سے پاکستان میں حملے ہورہے ہیں۔
خرم دستگیرنے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی کچھ باقیات ہیں جو آپریشن ردالفساد کے ذریعے ختم کررہے ہیں، فی الوقت پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ